آئل ریفائنری کی بندش اور درآمد رکنے سے ملک میں ڈیزل کی شدید قلت

        آئل ریفائنری کی بندش اور درآمد رکنے سے ملک میں ڈیزل کی شدید قلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)حکومت کی جناب سے ڈیزل درآمد نہ کیے جانے کے باعث ملک میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کی بندش اور ڈیزل کی درآمد روکنے کی وجہ سے کسی تیل کمپنی کے پاس ڈیزل موجود نہیں ہے۔ پی ایس او کے علاوہ کسی تیل کمپنی کے پاس ڈیزل موجود نہیں ہے اور پی ایس او بھی ڈیزل فراہم کرنے کیلئے 5ہزار لیٹر تیل دینے کی شرط رکھ رہا ہے جس کی وجہ سے دوسری کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں گندم کی کٹائی کے دوران ٹریکٹر اور تھریشر کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے ڈیزل کی کھپت بہت زیادہ ہے اور اب کمپنیوں کے پاس ڈیزل باقی نہیں بچا جس کی وجہ سے ڈپو خشک پڑے ہیں۔
ڈیزل کی قلت

اسلام آباد (این این آئی)حکام پاکستان سٹیٹ آئل نے کہا ہے کہ پی ایس او کے آئل ڈیپوز میں ڈیزل کی کوئی قلت یا کمی نہیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گوجرانوالہ کے پٹرول پمپ کو ڈیزل ”ماچھی کے“ آئل ڈیپو سے فراہم کیا جارہا ہے۔پی ایس او حکام کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل اپنے ڈیلرز کو ڈیزل اور پٹرول فراہم کرنے کا پابند ہے۔ پی ایس او حکام نے بتایاکہ ماچھی کے آئل ڈیپو سے روزانہ دس لاکھ لیٹرز ڈیزل کی گراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ پی ایس او حکام کے مطابق گندم کٹائی سیزن میں ڈیزل کی کھپت بڑ جاتی ہے،ہمارے کسی بھی ڈیلرز یا پی ایس او پٹرول پمپ پے ڈیزل کی قلت نہیں۔ حکام کے مطابق ملک کی نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بوجھ بھی پاکستان سٹیٹ آئل برداشت کررہا ہے،دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول ہمپس پے ڈیزل کی عدم دستیابی سے صارفین پی ایس او پٹرول پمپس کا رخ کررہے ہیں۔
پی ایس او

مزید :

صفحہ آخر -