مادر وطن کیلئے پاک فوج کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جا ئینگی، شا زین بگٹی
سبی(آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزدہ شا زین بگٹی نے کہا ہے کہ مادر وطن کے لیئے پاک فوج کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی شہداء کا خون ایک دن مودی کی بربا دی کا سبب بنے گا ملک دشمن عناصر کے تمام عناصر خاک میں ملائیں گے جمہوری وطن پارٹی شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے ں صوبائی جنرل سیکرٹری سمش کرد جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر بشیر خان باورزئی، سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعیدالدین طارق سینئر جوائنٹ سیکر ٹری سید طاہرعلی بھی موجود تھے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی بہا در اور طاقتور فوج کو دنیا ما نتی ہے کیونکہ پاک فوج کے جوان سینہ تان کر گولی اور توپوں کا مقابلہ کر کے مادر وطن کی حفا ظت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ میجر ندیم عباس بھٹی اور انکے دیگر ساتھیوں نے جو خون کا نذرانہ پیش کر کے شہا دت پائی ہے اور وہ بھی ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں پوری پا کستانی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے انھوں نے شہا دت پا نے والے پا ک فوج کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آپکے بیٹوں نے وطن پر قربان ہو کر ایک تاریخ رقم کی ہے جوکہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی نوابزادہ شازین نے کہا کہ بزدل دشمن نے جس طرح اٹیک کیا ہے اور پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو دندان شکن جواب دیکر اسے بتادیا کہ اس وطن کی حفاظت کے لیئیے جان تو جا سکتی ہے مگر دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کا میا ب نہیں ہوں گے بلو چستان ایک پرامن اور محبتیں باٹنے والا صوبہ ہے بلو چستان کی عوام کو دشمن کبھی اپنے مقاصد کے لیئے استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ بلو چستان کی عوام اپنے ملک سے محبت کرنے والے لو گ ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والا ہر نو جوان پاک فوج کا سپاہی ہے وقت آنے پر بلو چستان کا ہر نو جوان بزدل دشمن کاڈٹ کر مقابلہ کریگا بلو چستان ایک قبا ئلی علا قہ ہے اور بلوچ قوم اپنے گھر کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں انھوں نے کہا کہ اب وقت گزر گیا کہ لو گوں کو ورغلا کر بندوق دیکر پہا ڑوں پر بھیج کر ملک اور قوم سے لڑا یا جاتا تھا پہا ڑوں سے نیچے آنے والے با شعور بلوچ لوگ اب پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک کی حفا ظت کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں لیکن بزدل دشمن کے عزائم کو کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔
شا زین بگٹی