پسماندہ طبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے، عثمان ڈار

پسماندہ طبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے، عثمان ڈار

  

سیالکوٹ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عثمان ڈار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنا ہوگا، ہماری نیت صاف ہے اور ہم مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اہم فورم ہیں، ضرورت کے مطابق مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن کی پالیسی جاری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اور کاروباری برادری کورونا وائرس سے بچاو? کے ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

، عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -