قطر ایئرویز کا اسلام آباد سے قطر کیلئے 4مزید کمرشل پروازوں کا اعلان

قطر ایئرویز کا اسلام آباد سے قطر کیلئے 4مزید کمرشل پروازوں کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی)قطر ایئرویز نے اسلام آباد سے قطر کیلئے چار مزید کمرشل پروازوں کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں امریکی مشن کے مطابق امریکی شہریوں کو دوحہ سے امریکہ کی پروازوں کیلئے اپنے انتظامات خود کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں امریکی مشن کا ان پروازوں کی بکنگ میں کوئی کردار نہیں ہے۔امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ قطر ائرویز کی ان پروازوں کا انتظام وہ خود کر رہی ہے جبکہ ان کا انتظامی طور ہر امریکہ اے کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستان میں امریکی مشن کا ان پروازوں کی بکنگ میں کوئی کردار نہیں ہے ان پروازوں میں براہ راست نشستیں بک کروائیں یا اپنے سفری انتظام کرنے والوں سے رجوع کریں۔امریکی شہریوں کو دوحہ سے امریکہ کی پروازوں کے لیے اپنے انتظامات خود کرنا ہوں گے امریکی سفارت خانے کا امریکہ کے لئے کوئی اضافی چارٹرڈ پروازوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے، امریکی سفارتخانہ نے واضح کیا کہ جو امریکی شہری پاکستان سے جانا چاہتے ہیں ان پروازوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

قطر ائیر ویز

مزید :

صفحہ آخر -