مانسہر ہ میں شدید آندھی، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، بچی جاں بحق

    مانسہر ہ میں شدید آندھی، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، بچی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی، مری اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔،محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں بارش کاسلسلہ صبح تک جاری رہا۔ اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 03 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 2 ملی میٹر، کالول میں ایک ملی میٹر، چلاس میں ایک ملی میٹر، پنجاب کے علاقے جھنگ میں 5 ملی میٹر، نورپور تھل میں 4 ملی میٹر، قصور میں 3 ملی میٹر، فیصل آباد اور بہاولنگر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔ ٹرمینل سرک جانے کے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو دوسرے لاؤنج میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔
موسم

مانسہرہ(این این آئی)مانسہرہ میں آندھی سے خاکی میں دیوار گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق اوروالدہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ متعدد مکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔گزشتہ روز افطاری کے بعد مانسہرہ اور گردونواح میں شدید آندھی چلی۔آندھی کے باعث خاکی میں دیوار گرنے سے ایف ملازم نصیر احمد ساکنہ سرنی پھلڑہ کی دو سالہ بچی ماہ نوربی بی جاں بحق جبکہ صائمہ بی بی زوجہ نصیر احمد شدید زخمی ہوگئی۔جس کو ملبے کے نیچے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا،خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی سرنی پھلڑہ سے نانی سے ملنے والدہ کے ساتھ خاکی آئی تھی۔آندھی کے باعث ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مانسہرہ آندھی

مزید :

صفحہ آخر -