متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں وزارت اوورسیز پاکستانیز

  متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹس کی تعداد بڑھا ...

  

اسلام آباد(آن لائن) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔ آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں وزارت اوورسیز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں سے چھٹیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی وطن واپسی کے لیے پھنسے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق ہم تمام افراد کو واپس لانے کے لیے فلائٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہاں موجود افراد صبر سے کام لیں کیونکہ جب ہم فلائٹس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں تو سارے سسٹم کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزارت اوورسیز

مزید :

صفحہ آخر -