سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے خصوصی ڈائیٹ پلان تیار

سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے خصوصی ڈائیٹ پلان تیار

  

لاہور(خبرنگار) کمشنر سوشل سیکیورٹی تنویر اقبال تبسم کی خصوصی ہدایات پر سوشل سیکورٹی ہسپتال میں داخل مشتبہ کورونا مریضوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے خصوصی ڈائیٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر بابر بندیشہ کے مطابق ڈائیٹ پلان خاص کر اُن مریضوں کیلئے جن میں کلینکل سمٹمز موجود نہیں جبکہ اُن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہے۔ سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کے نیوٹشنرن (ماہر غذائیت) ڈاکٹر سجاد کی جانب سے ڈائیٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔ مریضوں کوفروٹ میں کیلا، سیب، مالٹا دیا جا رہا ہے جبکہ ڈرائے فروٹ میں کاجو اور اخروٹ دیا جا رہا ہے۔ مریضوں کو اُبالا ہوا انڈا اور دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔گوشت میں مرغی اور مٹن جبکہ کلونجی کا قہوہ بھی دیا جا رہا ہے۔کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ ادارہ سوشل سیکورٹی کے تحت کورونا وباء کے دوران مریضوں کی بہتر سہولیات کیلئے تمام ممکنا وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سوشل سیکورٹی کے ہسپتال ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت نامزد سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو رکھا جا رہا ہے۔ کمشنر سوشل سیکورٹی نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفات کے دوران ادارہ سوشل سیکورٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -