یواے ای، پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 4.10فیصد اضا فہ

  یواے ای، پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 4.10فیصد اضا فہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران ترسیلات زرمیں 4.10 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر مارچ2020ء تک کی مدت میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 3.552 ارب ڈالرمالیت کی ترسیلات زرکیں، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.10 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 3.417 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مارچ کے مہینہ میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 420.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال مارچ میں یہ حجم 378.11 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ دوبئی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ترسیلات زرکی شرح میں 4.59 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصہ میں دوبئی میں مقیم پاکستانیوں نے 2.390 ارب ڈالرکی ترسیلات زرکیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دوبئی میں مقیم پاکستانیوں نے 2.285 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اسی طرح ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 2.34 فیصد اضافہ ہوا، جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 1.121 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 1.089 ارب ڈالرکی ترسیلات زرکی تھیں۔

مزید :

کامرس -