ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیا جائے،محکمہ زراعت

      ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیا جائے،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل ۱ٓباد(اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ زمیندار، کاشتکار، کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیا جائے تاکہ بھر پور پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ اگر ہر سال ممکن نہ ہو تو کم از کم ہر تیسرے سال زمین کا تجزیہ کروائیں تاکہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر موذوں کھادوں کے انتخاب، ان کے خود ساختہ استعمال، آبپاشی کیلئے پانی کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے کھادوں اور بیج کی افادیت بری طرح سے متاثر ہوتی ہے نائیٹروجنی کھاد کی 50 فیصد کے قریب مقدار ہوا میں تحلیل ہو کر ضائع ہوجاتی ہے فاسفورس کھادوں کا غلط انتخاب و طریقہ استعمال اور پوٹاش کا عدم استعمال فصلوں کی پیداوار میں کمی کی وجہ ہے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ باغات میں معتدل اور تیزابی کھادوں کا متوازن استعمال کریں تاکہ انہیں فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔

مزید :

کامرس -