کھجورکے باغبانوں کودرختوں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایت

کھجورکے باغبانوں کودرختوں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت نے کھجورکے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہترانداز میں ہوسکے۔ انہوں نے دوران ملاقات”اے پی پی“کوبتایا کہ کھجورکے پودے اور اسکے پھل کی مناسب اندازمیں نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم 2 مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمل زیرگرمی کے وقت اور پھل کی کٹائی کے دوران اضافی‘غیرضروری‘ خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشد ضروری ہے۔
۔ انہوں نے بتایا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجورکے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی اور موٹے سائزکی لذیذ کھجوریں حاصل کرنے کے لئے ہر دوسرے پھل کو کاٹ دیناچاہئیے اوریہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہئیے جب تک پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابرنہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور ہرلحاظ سے انتہائی اکثیر اور منافع بخش پھل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید :

کامرس -