8ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآدمدات میں 6.48فیصد کمی

8ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآدمدات میں 6.48فیصد کمی

  

اسلام آباد (یواین پی) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 6.48 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20 ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 316.316 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران درآمدات کا حجم 338.216 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 22.21 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 35.718 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء کے دوران 29.227 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 6.491 ملین ڈالر یعنی 22.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 12.42 فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم جولائی تا فروری 2018-19ء کے عرصہ میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 166.323 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 23.992 ملین ڈالر یعنی 14 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں بجلی اور متفرق آلات کی درآمد میں رواں مالی سال کے دوران 34 فیصد اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم 1.17 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.567 ارب ڈالر تک بڑھ گیا اور درآمدات میں 39.757 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -