لاک ڈاؤن، بین الاقوامی سیاحت کی شرح 80 فیصد کم ہونے کا امکان

لاک ڈاؤن، بین الاقوامی سیاحت کی شرح 80 فیصد کم ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث بین الاقوامی سیاحت کی شرح رواں سال 80 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے جس سے شعبے سے وابسطہ 10 سے 12 کروڑ افراد بیروزگار ہونے اور عالمی آمدنی میں 910 ارب ڈالر سے 1.2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیاحت ”ورلڈ ٹوورازم آرگنائزیشن“کے مطابق کورونا وائرس سے عالمی لاک ڈاؤن سے سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر بالخصوص ایشیا اور یورپ میں بڑے پیمانے پر سفری پابندیوں کے باعث سیاحوں کی دوسرے ملکوں میں آمد و رفت میں مجموعی طور پر 22 فیصد کمی ہوئی، اکثر ایئرلائنز فضائی سروس معطل ہونے سے شدید مالی مشکلات کا شکار،ہوٹلز اور دوسرے تفریحی کاروبار بند ہوچکے ہیں۔
جس سے سیاحت سے وابسطہ کروڑوں افرد روزگار سے محروم ہو رہے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ دسمبر کے اوائل تک جاری رہا تو سیاحت میں کمی کی شرح 78 فیصد رہنے کا امکان اور شعبے سے وابسطہ 100 سے 120 ملین افراد بیروزگار ہونے اور شعبے سے ہونے والی عالمی آمدنی میں 910 ارب ڈالر سے 1.2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -