آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کی صورتحال

آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کی صورتحال

  

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 47400کیوسک اور اخرج 41900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 56500کیوسک اور اخراج 56500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد59400 کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، دریائے چناب میں پانی کی آمد25400کیوسک اور اخراج12800 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1480.00 فٹ ہے۔

، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.443 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1206.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.738 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.173 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -