انشورنس سیکٹر کو نظر انداز کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑیگی،ماہرین
کراچی(این این آئی)ملکی معیشت انشورنس سیکٹر کو نظر انداز کرنے کی بھاری قیمت ادا کرے گی۔انشورنس انڈسٹری کی ترقی میں آگہی کا فقدان اور ضرورت سے زیادہ سخت قوانین شامل ہیں جس سے چھوٹی کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتی ہیں۔ترقی پزیر ممالک میں انشورنس کے شعبہ نے ترقی نہیں کی ہے مگر پاکستان اس ضمن میں پڑوسی ممالک سے بہت پیچھے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انشورنس ماہرین نے ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کی جانب سے وڈیو لنک پر منعقدہ ایک مزاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔