محکمہ زراعت کی چری کی فی ایکڑ کاشت کیلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی سفارش

محکمہ زراعت کی چری کی فی ایکڑ کاشت کیلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی سفارش

  

فیصل ۱ٓباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے چارہ جات کے کاشتکاروں کو چری کی فی ایکڑ کاشت کیلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ چری کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کیا جائے جہاں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ چری کی اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لہٰذا چارہ جات کے کاشتکار چری کی فصل کاشت کرنے سے قبل تین سے چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو نرم اور بھربھرا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ چری کی ترقی دادہ اقسام جے ایس 2002،ہیگاری، جے ایس 26،چکوال جوار، جوار 2011 کی کاشت سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی بمپر کراپ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -