برازیلی مکئی کی برآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران 51 فیصد کمی

برازیلی مکئی کی برآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران 51 فیصد کمی

  

ساؤپالو (یواین پی) برازیل کی مکئی کی برآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران 51 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ جنس کی مقامی طلب میں اضافہ ہے۔یہ بات برازیلی فارم لابی گروپ سی این اے نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کیا۔انھوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں مکئی کی کھپت میں اضافے کے باعث جنوری سے مارچ کے عرصے میں اس کی برآمد 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 51 فیصد کم رہی۔سہ ماہی کے دوران زرعی اجناس کا کل برآمدی حٖجم 21.4 ارب ڈالر رہا جو کہ عملی طور پر 2019 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں مستحکم ہے۔سویا بین، بیف اور چکن سمیت زرعی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار چین رہا جس کا درآمدی حجم 7.2 ارب ڈالر رہا۔

مزید :

کامرس -