مارچ،جنوبی کوریا، کرنٹ اکاؤنٹ منافع میں اضافہ

مارچ،جنوبی کوریا، کرنٹ اکاؤنٹ منافع میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل (اے پی پی) جنوبی کوریا کے کرنٹ اکاؤنٹ منافع میں مارچ کے دوران اضافہ ہوا جس کی وجہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔بینک آف کوریا کی جانب سے جاری ابتدائی ڈیٹا رپورٹ کے مطابق ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ منافع مارچ کے دوران 6.23 ارب ڈالر رہا، مارچ 2019 ء کے دوران اس کا حجم 5.04 ارب ڈالر رہا تھا۔گڈز اکاؤنٹ منافع مارچ کے دوران کم ہوکر 7 ارب ڈالر رہا جو مارچ 2019 ء میں 8.34 ارب ڈالر رہا تھا، اس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اشیاء کی ترسیل نہ ہونا ہے۔

مزید :

کامرس -