چار دن کاروبار کی اجازت رمضان المبارک کا تحفہ،حماد قریشی

      چار دن کاروبار کی اجازت رمضان المبارک کا تحفہ،حماد قریشی

  

راولپنڈی (این این آئی)تاجر برادری کو اور عوام کو عید کے لیے ہفتے میں چار دن کی اجازت رمضان المبارک کا تحفہ ھے، عید کے بعد بھی فجر تا عصر کاروبار کے اوقات کو مستقل قانون بنا دیا جائے تاکہ دن کی روشنی میں کاروبار کیا جائے اور بجلی کی پچھتر فیصد بچت کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ حماد قریشی نے تاجر برادری اور بلخصوص عوام سے اپیل کی ھے کے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں اور مارکیٹ آمد پر ماسک پہن کر دستانے پہن کر آئیں اور دکانوں کے اندر خریداری کرتے وقت مناسب فاصلے پر کھڑے ھو کر ذمیداری کا ثبوت دیں تاکہ انتظامیہ کو کسی قسم کی کوئی شکایت نا ھو اور مقررہ وقت پر کاروبار کو بند کریں انھوں نے وزیراعظم کے اس بیان پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کے پولیس تاجروں کو دکانیں بند کرتے وقت تنگ نہیں کرے گی۔

انشاء اللہ تاجر اور عوام حکومتی اقدامات پر مکمل عمل کریں گے۔

مزید :

کامرس -