حکومت کورونا اور معیشت کو ساتھ ساتھ چلنے دے،اظہر سلطان

  حکومت کورونا اور معیشت کو ساتھ ساتھ چلنے دے،اظہر سلطان

  

لاہور(پ ر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ حکومت کرونا اور معیشت کو ساتھ ساتھ چلنے دے، کہیں ایسا نہ ہو کے کرونا سے بچتے بچتے ملکی معیشت بالکل ہی ڈوب جائے یا معیشت کو بچاتے بچاتے انسانی المیہ سے دوچار ہوجائیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ سردار اظہر سلطا ن نے مزید کہاکہ جن شہروں میں کرونا وائرس کے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں ان شہروں میں 14 دن کا کرفیو لگا کر کرونا وائرس سے جان چھڑائی جائے، جزوی لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی پریشان کن امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور عوام اس بات کی متحمل نہیں ہے کہ ملک کو 6 سے 8 ماہ کے لئے بند رکھا جائے ؎

۔ اب حکومت کو کوئی حتمی فیصلہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بہتر یہ ہے کہ کرونا اور معیشت کو ایک ساتھ چلنے دیا جائے تاہم کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے کردہ ایس او پیز پر اختیاط سے عملدرآمد کروایا جائے۔ اور مارکیٹوں اور انڈسٹری کو مکمل بند رکھنے کی بجائے مختلف دنوں میں ہر سیکٹر اور مارکیٹوں کو مرحلہ وار کھلا رکھا جائے اور لوگوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

مزید :

کامرس -