وطن پر قربان ہونیوالوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائینگی: علی محمد خان

  وطن پر قربان ہونیوالوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائینگی: علی محمد خان

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والے سپوت نہ صرف ہماری تاریخ کا فخر ہے کہ بلکہ یہ ہمارے جغرافیائی اور نظریاتی اساس کی امین بھی ہیں۔ کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ضلع کیچ میں شہید ہونے والے متہ کاٹلنگ کے سپاہی ساجد خان کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف تحصیل کاٹلنگ کے صدر زرشاد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سپاہی ساجد خان ان کے انتخابی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ انہیں شہادت کی سعادت نصیب ہوئی۔ ان کے خون ہمیں تحفظ کا پیغام دیتی ہے۔ کہ اس قسم کے سپوت موجود ہو تو پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ انہوں نے شہید کے والد امیر محمد کو یقین دلایا کہ ان کے ہر قسم کی داد رسی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -