اورکزئی پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے‘ ڈی پی او

  اورکزئی پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے‘ ڈی پی او

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) فاٹا انضمام اور پولیس نظام نافظ ہونے کے گیارہ ماہ بعد اورکزئی پولیس کی کار کردگی تسلی بخش ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثار احمد خان نے گذشتہ تقریباً ایک سالہ کار کردگی کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد اور پولیس نظام رائج ہونے کے گیارہ ماہ بعد اورکزئی پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ گذشتہ گیارہ ماہ کے دوران اشتہاری ملزمان سمیت 100 سے زیادہ جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران 103 کلوگرام چرس پکڑی گئی ہے۔ گذشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل میں 12 ایکڑ اراضی پر پوست کی فصل تلف کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اورکزئی میں بھنگ پوست کی فصلیں کاشت کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ پاکستان کے آئین سے متصادم فرسودہ رسم و رواج اور قومی لشکرکشی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اورکزئی میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک پولیس لائن تین تھانے پانچ چیک پوسٹیں سی ٹی ڈی آفس اور سپیشل برانچ آفس بنائے جائیں گے۔ اپر لوئر اور سنٹرل میں تھانوں پولیسں لائن چیک پوسٹوں سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ آفس کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -