دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کی شرح میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی

      دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کی شرح میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی

  

پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کی شرح میں کوئی کمی نظر نہیں آرہا ہے۔ تازہ سبزیوں سے لیکر پھل،مرغی کا گوشت سمیت روزمرہ استعمال کے آشیا کی قیمتیں بے لگام ہوچکی ہیں، مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کی حامل بنڈی100سے 120میں فروخت ہورہی ہے، پیاز 70روپے، آلو80روپے جبکہ لیموں 400سے450روپے میں فروخت ہورہا ہے۔جبکہ اس دوران پھلوں کی قیمتیں بڑھنے سے روزہ داروں کے لئے پھل خریدنا بھی مشکل بن رہا ہے۔مارکیٹ میں تربوزفی کلو 80روپے جبکہ سیب 250روپے میں فروخت ہورہا ہے اس طرح دیگر پھل بھی مہنگے ہونے کی وجہ سے عوام کے قوت خرید سے باہر ہے تاہم انتطامیہ رمضان میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں نا کام رہی جسکی وجہ سے خود ساختہ قیمتوں پر اشیاء خریدنے پر مجبور ہے شہریوں ے مطابق ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون سے روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے اپنے روزگار سے محروم ہوچکے ہیں،تو دوسری طرف ناجائز منافع خوری کے عادی ماہ مقدس میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صوبائی دارلحکومت میں پرائس کنٹرول کا موثر نظام رائج کر کے جزا وسزا کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ عام کو ریلیف مل سکیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -