کرک‘ ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
کرک (بیورورپورٹ) کرک کے علاقے ترخہ کہوئی کے ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، یونین کونسل جٹہ اسماعیل خیل کے عبد المتین خاندان کے تمام سات افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو موصول ہوئے، کرک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 22تک جا پہنچی، 11صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کر ک سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک کے کورونا آئیسولیشن وارڈ کو گذشتہ روز موصول ہونے والے لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق کرک کے مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے تمام سات افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، یونین کونسل جندری کے علاقے ترخہ کہوئی سے تعلق رکھنے والے افراد میں بی بی مریم دختر حیدر شاہ عمر 42سال، سر شاد لد زر پیاؤ خان عمر 53سا ل، نور سعدیہ دختر احسان اللہ عمر 42سال،عظمیٰ صباح دختر حضر ت عمر 28سال ازراء خاتون عمر 31سال عمر، افنان ولد حیدر شاہ عمر 21سال اور محمد آفان ولد احسان اللہ عمر 7سال شامل ہیں علاوہ ازیں یونین کونسل جٹہ اسماعیل خیل تحصیل بانڈہ داؤد شاہ سے تعلق رکھنے والے عبد المتین خاندان کے تمام سات افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو موصول ہوئے ہیں، کرک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 31مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 11مکمل صحت یاب ہوئے ہیں اور ترخہ کہوئی سے رپورٹ ہونے والے سات مزید مریضوں سے کر ک میں مجموعی تعداد 22تک جا پہنچی ہے۔