گیارہ کے وی نیو تخت بھائی فیڈر اور نیوٹکر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورانجینئر علی محمد خان نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ جبار خان کے ہمراہ تخت بھائی جلالہ گریڈ اسٹیشن میں گیارہ کے وی نیو تخت بھائی فیڈر اور نیوٹکر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کردیا، نیو تخت بھائی فیڈر پر تخمینہ لاگت 8788085 (ستاسی لاکھ اٹھاسی ہزار پچاسی)روپے اور نیو ٹکر فیڈر کی تخمینہ لاگت 10562009 (ایک کروڑ چپن لاکھ دو ہزار نو)روپے آئی ہے،اس سلسلے میں جلالہ گریڈ اسٹیشن میں افتتاح تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ایس ای واپڈااپریشن مردان شارس خان، ایکسئین واپڈا الطاف حسین، واپڈا حکام کے علاوہ اے اے سی تخت بھائی زاہد کمال، سابق ضلعی ناظم مردان اختشام خان ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے، وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان نے بتایا کہ اس فیڈروں کے قیام سے تقریباً 14500 صارفین مستفید ہونگے، اور علاقے میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسلۂ کافی حد تک حل ہوجائے گا، عنقریب لوندخوڑ، مدے بابا، پیرسدی اور ساڑو شاہ کے لئے بھی الگ فیڈر کا قیام عمل میں لائنگے، جو موجودہ حکومت کی عوام سے عوام دوستی کا زندہ ثبوت ہے۔