پشاور میں عوام کورونا اور اور گیس لوڈشیدنگ سے عاجز

  پشاور میں عوام کورونا اور اور گیس لوڈشیدنگ سے عاجز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور میں عوام کورونا اور اور گیس لودشیدنگ سے یکسر برسر پیکارجبکہ گیس نہ ہونے سے عوام رل گئے تاہم انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوتی آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین فضل مقیم خان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ہنگامی بنیادں پر اقدامات اتھائے جائے بصورت دیگر لاک داون کے باوجود احتجاج پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی اندرون شہر کے علاقہ گنج،لاہوری گیٹ،گلبہار اور دیگر علاقون م ین گزشتہ دو روز سے گیس کی لودشئیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے مکین بازار سے کھانے پینے کی اشیاء لانے پر مجبور ہے۔انہوں نے بتایا کہ متعدد بار ا نتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام کو تحفظات سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں جو قابل مذمت ہے۔جبکہ ایک طرف لاک داون اور دوسری طرف رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے اور گرمیوں میں گیس کی عدم دستیابی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلفور اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر سرکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا