باجوڑ‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی‘ جرمانے عائد

  باجوڑ‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی‘ جرمانے عائد

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان)باجوڑ میں کرونا وائرس صورتحال کے بعد ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پر 1000چالان دئیے گئے جس سے 269437روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔ باجو ڑمیں اپریل 2019سے محکمہ پولیس نے کام شروع کیا تھا جس کے بعد 5110افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جوکہ تمام ضم شدہ اضلاع میں سب سے ذیادہ ڈی پی او آفس کو ایک سال کے دوران 2280تحریری شکایات موصول ہوئی جن میں 2123پر کاروائی کرکے شکایت کنندگان کی شکایت کا ازالہ کیاگیا۔ سال2020کے دوران 302کیسز میں 14ایف آئی آر کاٹے گئے جن میں 19افراد کو نامزد کرکے 12کو گرفتار کیاگیا۔ سال2019کے دوران 302کیسز میں 48ایف آئی آر درج کروائے گئے جن میں 97افراد کو نامزد کیاگیااور 68کی گرفتاریاں ہوئی۔ ضلعی پولیس باجوڑ کی جانب سے 302کیسز میں گرفتار کی گئی ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئی۔ سال 2020کے دوران چوری کے مقدمات میں نامزد 17ملزمان میں سے 16کو گرفتار کیاگیا جبکہ سال2019میں 6نامزد ملزمان میں سے 4کی گرفتاریاں ہوئی۔ چوری کے مقدمات میں ملزمان سے 100فیصد ریکوری ہوئی۔ سال 2019کیدوران 900کنال اراضی پراپریشن پوست کلین اپ کیدوران پوست فصل تلف کرچکیں ہیں۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -