صوابی‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے موٹر کار کے ذریعے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صوابی محمد فاروق خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ تین مختلف کاروائیوں میں منشیات ڈیلرز کو دھر لیا۔اس سلسلے میں پہلی کارروائی کے دوران ملزمان صفدر شیر ولد شمشیر سکنہ مانیری پایان اور تمریز خان ولد شماش خان سکنہ رحمت کوٹھے حال رھائیش سلیم خان سے 6154 گرام چرس برامد کرلی,جو ملزمان نے سفید کلر ٹویوٹا گاڑی نمبر LXN 2611, کے انجن کے قریب خفیہ خانے میں چھپائی تھی۔ دوسری کاروائی میں ملزم رحمان اللہ ولد تاج محمد سکنہ جامداد بانڈہ نزد شگئی سے 2025گرام چرس اور 30گرام آئیس برامد کی جبکہ تیسری کاروائی میں ملزم تنویر خان ولد غلام حیدر ساکن سلیم خان سے 3030 گرام چرس برامد کرلی۔ ان تمام کاروائیوں میں ٹوٹل 11کلو 509 گرام چرس اور 30 گرام آئیس برآمد ہوئی۔ تاہم تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت چارج کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او محمد فاروق خان نے واضح کر دیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی ہدایات اور ایس ڈی پی او صوابی سرکل احسان شاہ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں کسی سے رعایت نہیں ہو گی۔ منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے عوامی و سماجی حلقوں کو پولیس سے تعاون کرنا ہوگا۔ڈی پی او صوابی کی اس سلسلے میں تمام پولیس آفیسرز کو واضح احکامات ہیں کہ وہ منشیات فروشی کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ضلع صوابی کو اس ناسور سے پاک کرنے کیلئے صوابی پولیس بھر پور طریقے سے ایکشن لے رہی ہے۔