جندول‘ ٹریفک کے المناک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق‘ 1 شخص زخمی

  جندول‘ ٹریفک کے المناک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق‘ 1 شخص زخمی

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تھانہ معیار کے حدود گاوں گمبیر میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ماں بیٹی جانبحق ایک شخص شدید زخمی،مقامی پولیس کے مطابق ڈرائیور عبد الرحیم ولد سید بادشاہ اپنے والدہ کو علاج کیلئے کوٹکی شاہی خیل سے ہسپتال معیار لے جارہاں تھا کہ اس دوران گمبیر کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابوں ہوکر درخت کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار شاہدہ زوجہ سید بادشاہ اور چار سالہ توحید دختر سید بادشاہ جانبحق ہوئے جبکہ ان کیساتھ سوار لعل محمد ولد لعل بادشاہ بھی شدید زخمی ہواحادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے مجروحین کو ہسپتال معیار منتقل کیا۔پولیس کے مطابق زخمی لعل محمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -