پشاو ر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع

    پشاو ر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز تھانہ متنی کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں پاک آرمی، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیم سمیت مقامی پولیس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، آپریشن کے دوران سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا یے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف، 5عدد رائفل، 3 عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ متنی کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا ہے، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں ڈی ایس ڈی صدر سرکل سعید خان، ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان، پاک آرمی کے جوانوں، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا جس کے دوران خفیہ اور مصدقہ اطلاعات پر مختلف جرائم میں ملوث افراد کو نشانہ بناتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف، 5عدد رائفل، 3 عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -