ویڈ نگ ہالز اور ریسٹورنٹس کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے: خالد ایوب

  ویڈ نگ ہالز اور ریسٹورنٹس کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے: خالد ایوب

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ٓال خیبر پختونخوا ویڈنگ ہالز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے حکومت نے جس طرح دکانیں اور بازار کھلوانے کی اجازت دی ہے اسی طرح پشاور سمیت صوبے بھر کے سینکڑوں شادی ہالوں کے بارے میں بھی مناسب فیصلہ کرے تاکہ شادی ہالوں کے ساتھ وابستہ لوگوں کے بھی معاشی مسائل میں کمی آسکے، ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے رہنما خالد ایوب نے کہا ہے کہ لاک ڈاون سے ویڈٖنگ ہالز سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار بری طرح متاثر ہوا، ماہ رمضان میں ویڈنگ ہالز میں کاروباری سرگرمیان عروج پر ہوتی ہیں، لیکن اس بار حکومتی فیصلوں کی وجہ سے ویڈنگ ہال مالکان کے ساتھ ساتھ ہالز میں کام کرنے والے ہزاروں ورکز اور انکے لاکھوں افراد خانہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔روزگار ختم ہونے سے یہ افراد اب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کورونا بحران سے متاثرہ دیگر شعبہ جات کے لئے ریلیف پیکجز کے اعلانات تو کئے لیکن ویڈنگ ہالز اور ریسٹورنٹس کے لئے کسی پیکج کا اعلان نہیں ہوا۔خالد ایوب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویڈنگ ہالز کے لئے بھی پیکج کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے سے وابستہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -