خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ہیروز ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں: پروفیسر ارشد جاوید

  خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ہیروز ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں: پروفیسر ارشد ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ارشد جاوید نے کہا ہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی محکمہ صحت خیبر کورونا کے خلاف شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہے۔ نہ عملہ ہمارے فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کورونا کے ٹیسٹنگ کو ایک چیلنج کے طورپر قبول کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے آج خیبر میڈیکل یونیورسٹی پبلک سیکٹر میں ایک بڑے ٹیسٹنگ لیب کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے لیب ڈائریکٹر سے لیکر ایک باورچی تک تمام عملے کی ٹیم ورک اور محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ جو کہ ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ لیب میں 20 پی ایچ ڈی، 40 تربیت یافتہ اور مطلوبہ اسٹاف، تمام عملے کو سارس کے بارے میں باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے سینئرز لیب کی قیادت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ عملے کی حفاظت کے لئے پروٹوکول کا بہترین انتظام موجود ہے اور اس مقصد کے لئے الگ سے ایک بائیو سیفٹی آفسر کی تعیناتی کی گئی ہے۔ بے لوث ڈیوٹی انجام دینے والے 70 عملے سے 5 کورونا کا شکار ہوئے۔ جس می ایک فیکلٹی ممبر، ایک ٹیکنیشن، استقبالیہ پر مامور فرد، ایک نائب قاصد اور باورچی شامل ہیں جنہیں باقاعدہ قرنطینہ میں رکھا گیا۔ ان کے علاوہ تمام عملے کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے ہمیں اپنے لیب کے عملے پر فخر ہے اور عوام سے دعا ہے کہ وہ ان ہیروز کے لئے خصوصی دعائیں کریں تاکہ ہم اپنے عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -