شیر گڑھ‘ لوند خوڑ کا رہائشی کرونا وائرس سے جاں بحق

  شیر گڑھ‘ لوند خوڑ کا رہائشی کرونا وائرس سے جاں بحق

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) لوند خوڑ کا رہائشی کرونا سے جاں بحق جنہیں گذشتہ روز انتظامیہ کی نگرانی میں سپرد خاک کیا گیا تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ گلشن آباد کے رہائشی نسیم ولد چمنے کئی دنوں سے سینے اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے جنہیں علاج کے لئے ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا گذشتہ روز ایم ایم سی مردان کے آئسولیشن وارڈ میں ان کا انتقال ہوگیا جنہیں گذشتہ روز لوند خوڑ میں انتظامیہ کی نگرانی میں سپرد خاک کیا گیا یاد رہے کہ لوند خوڑ میں اس سے پہلے شاہ ڈھنڈ کا رہائشی کرونا سے جان بحق ہوا تھا ایک ہفتے میں یہ دوسرا کیس ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -