باجوڑ‘ نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق‘ نعش نہیں مل سکی
باجوڑ (نمائندہ پاکستان)قبائلی ضلع باجوڑ علاقہ ماندل گاوں ڈاگ لم شاہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طاھرخان ولد رفیع اللہ کل تحصیل برنگ کے دریا کے کنارے پاوں پھسلنے سے ڈوب گئے ہیں جو ابھی تک لا پتہ ہیں اس لئے ھم پورا ماندل قوم ضلع باجوڑ کے اندر موجود سرکاری اور غیر سرکاری و فلاحی اور ریسکیو تنظیموں کیساتھ مالاکنڈ ڈویژن اور خیبر پختون خواہ میں کام کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری و فلاحی ریسکیو تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ طاہر خان کو ڈھونڈنے کے لئے ھمارے پورے قوم کے ساتھ اپنے خدمات بروئے کار لا ئیں، تاکہ طاہرخان کا خاندان، پورا ماندل قوم اور باجوڑ جو اس وقت اس نوجوان کے صدمے سے اضطراب میں ہیں کو دلی سکون مل جائے۔ہم ضلع باجوڑ کے لوکل انتظامیہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ریسکیو ٹیم کے ساتھ ساتھ ضلع سے باہر کام کرنے والے تجربہ کار ٹیموں سے سرکاری طور رابط کریں اور اس کار خیر میں بڑھ چھڑ کر قوم کے ساتھ تعاون کریں۔