صوابی‘ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

      صوابی‘ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ سات زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق موضع شاہ منصور میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فریق سے آصف علی ولد باز محمد جاں بحق جب کہ اس کا بھائی ارشد علی زخمی ہو گیا۔وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی گئی ہے دوسرے فریق سے سلمان زخمی ہو گیا زیدہ پولیس نے مجروح ارشد علی اور دوسرے فریق کے نور سید کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق دوران گشت اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شفیق احمد خان اور دیگر پولیس نے وزیر بانڈہ دریائے سندھ کے مقا م سے ایک پچیس سالہ نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ لاش بر آمد کر لی جسے نامعلوم ملزمان نے سر پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کیا تھا مقتول نے نیلے رنگ کے کپڑے اور چادر اورنسواری رنگ کے چپل پہن رکھے ہیں اور مقتول کے جیب سے سیاہ رنگ کا خالی بٹوہ بھی پولیس نے بر آمد کیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو امانتاً دفن کر دیا گیا اور پولیس نے مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔مردان صوابی روڈ پر تیز رفتار پک اپ اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کالو خان منتقل کر دیا گیا کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -