بلوچستان میں شہید ہونیوالا سپاہی سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  بلوچستان میں شہید ہونیوالا سپاہی سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) بلوچستان ضلع کیچ دہشت گرد حملے میں متہ کاٹلنگ کے شہید سپاہی ساجد خان ولد امیر محمد بھی شہادت پاگیا تھا۔ انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے ابائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلام پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق 8مئی کو بلوچستان ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کے زد میں اکر میجر سمیت 6جوان شہید ہوئے تھے۔ جن میں کاٹلنگ متہ کے سپاہی ساجد خان بھی شامل تھے۔ انہیں اتوار کے روز پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہید ساجد ڈیڑھ سال پہلے ایف سی بلوچستان میں بھرتی ہوئے تھے۔ پانچ بھائیوں، ایک بہن اور والدین کو سوگوار چھوڑے ہیں۔ ان کے والد امیر محمد اور خاندان کے دوسرے افراد نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ وطن پر قربان ہونے والے ساجد خان کی شہادت ہمارے لئے سعادت ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -