منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

  منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق باڑہ ضلع خیبر سے ہے جو اندرون شہر موبائل فون سے رابطے کے بعد منشیات سپلائی کرتا تھا جس کے قبضے سے 2 کلو گرام کے قریب اعلی کوالٹی افیون برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران باڑہ قدیم ناکہ بندی پر ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 2 کلو گرام کے قریب اعلی کوالٹی افیون برآمد کر لی ہے جس کی شناخت جاوید خان ولد مثل خان سکنہ باڑہ ضلع خیبر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اندرون شہر اور علاقوں کو موبائل فون کے ذریعے رابطے کے بعد اپنے مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -