ایل آر ایچ میں 400مریضوں اور تیماررداروں کیلئے سحرو افطار کا انتظام

  ایل آر ایچ میں 400مریضوں اور تیماررداروں کیلئے سحرو افطار کا انتظام

  

پشاور(سٹی رپورٹر) گلبہار لائینز کلب کے رمضان پروگرام کے تحت شہریوں کو افطار اور سحری دینے کا سلسلہ جاری ہے کورونا وائرس میں لاک ڈاون کے پیش نظر یکم رمضان سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 400سیزائد مریضوں اور تیمار داروں میں سحری اور افطاری کا بندوبست کیا جارہا ہے جبکہ چاول، جوس اور کجھوروں پر مشتمل پیکٹ شہریوں کی بڑی تعداد میں بھی تقسیم کئے جارہے ہیں انچارج رمضان پروگرام گلبہارلائینز کلب دانیال احسن کے مطابق امسال کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو سحری اور افطار میں کئی مشکلات کا سامنا ہے جس کو آسان کرنے کیلئے مزدور طبقے کو مد نظر رکھا جارہا ہے اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء گھر تک پہنچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کو اس سلسلے میں زیادہ توجہ دے رہے تاکہ دور دراز سے آئے مریضوں، تیمار داروں کو افطار اور سحر میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یہ سلسلہ 30رمضان تک جاری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -