انتظامیہ کے افسران نے ٹایگر فورس کے رضاء کاروں سے حلف لے لیا

  انتظامیہ کے افسران نے ٹایگر فورس کے رضاء کاروں سے حلف لے لیا

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژنل جندول میں انتظامیہ کے افسران نے ٹایگر فورس کے رضاء کاروں سے حلف لے لیا۔ رضاء کاروں کے غیر سیاسی بنیادوں پر خدمات جاری رکھنے کا عہد۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کے ہدایات کی روشنی میں گذشتہ روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول معیار میں سب ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے ٹایگر فورس کی حلف برداری کا تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جندول طارق حسن،ڈی ایس پی جندول اعجاز علی، ڈاکٹر عطاء الرحمن،شاکر اللہ روغانی،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،سئنیر سٹینوزنواز خان،حیات اللہ و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جندول نے ٹائگر فورس کے رضاء کاروں سے حلف لیا۔تقریب کے آخرمیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جندول نے ٹایگر فورس کے رضاء کاروں کے کام اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ٹایگرفورس کے رضاء کار وں کیلئے طریقہ کار وضع کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ فورس کا کام غیر سیاسی بنیادوں پر کورونا سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کرنا اور کورونا بیماری سے بچاوں کیلئے آگاہی سمیت بیماری کو شکست دینے کے حوالہ سے عوام کو آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ فورس کا دوسرا بڑا اور اہم کام کورونا سے متاثر خاندانوں غریبوں اور مستحق لوگوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں حکومتی امداد پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورس اپنے خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کرینگے اور تمام اداروں کا تعاون ان کے ساتھ رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ مقامی بازاروں میں رش کنٹرول کرنے،تجاوزات کی نشاندہی اور مہنگائی کے خلاف اطلاع دینا بھی ٹائگرفورس کا کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویزر اعظم پاکستان نے نوجوانوں کو بڑی ذمہ داری کا کام سونپ دیا ہے اس لئے اسے بغیر کسی تعصب کے ایمانداری کیساتھ پورا کرنا ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -