ٹائیگر فورس سیاسی نہیں عوامی خدمات کیلئے تشکیل دیا جا رہا ہے: شفیع اللہ خان

    ٹائیگر فورس سیاسی نہیں عوامی خدمات کیلئے تشکیل دیا جا رہا ہے: شفیع اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن وصوبائی شکایات سیل ملک شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس سیاسی نہیں عوامی خدمات کیلئے تشکیل دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ضلعی جرگہ ہال بلامبٹ میں ضلعی عہدہ داران کی حلف برداری و ٹائیگرفورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہویے انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں اور حفظان صحت کے اصولوں اور حکمت عملی کے ساتھ وائرس کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ہمایون خان نے بھی خطاب کرتے ہویے کہا کہ ٹائیگرفورس کسی سیاسی مقاصد کا نہیں بلکہ عوامی خدمات کا نام ہے اس لئے رجسٹریشن کے عمل سے لیکر فیلڈ ورک تک کسی بھی کام میں حکومتی اراکین کیساتھ مشاورت نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ فورس کا کام کورونا خاتمہ کیلئے آگاہی اور کورونا سے متاثر مریضوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے حکومتی اداروں کی مدد کرنا ہوگی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد،اے سی تیمرگرہ شاہ جمیل، ایمل بشیر خان، ضلعی یوتھ افسر اظہارالدین، تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عدنان و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے والنٹیئرز کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان نے نومنتخب ذمہ داران ٹائیگرفورس سے حلف لیا۔