مراد سعید کے چیخنے سے حکومت کی کرپشن نہیں چھپ سکتی، روبینہ خالد

      مراد سعید کے چیخنے سے حکومت کی کرپشن نہیں چھپ سکتی، روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے کی سیکرٹری اطلاعات و سینٹر روبینہ خالد نے مراد سعید کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے سکینڈل میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اب عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، مراد سعید کا چیخ چیخ کر جھوٹ بولنا اب اس حکومت کی نااہلی اور کرپشن کو نہیں چھپاسکتا،پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کر کے مراد سعید جیسا بونا اپنا سیاسی قد نہیں بڑھا سکتا۔ اپنے بیان میں سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ مراد سعید بتائیں اس کے لیڈر کے خاندان کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کیسے آیا،آج اچانک مراد سعید نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی ہے اس سے لگتا ہے کہ اس نااہل حکومت کا کوئی اور بڑا سکینڈل آنے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے تصدیق کردی کہ یہ حکومت زکوۃ و بیت المال کے پیسوں میں بھی اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں
روبینہ خالد