بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت نوشکی میں 2لاکھ 25ہزارپودے لگائے گئے، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر

بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت نوشکی میں 2لاکھ 25ہزارپودے لگائے گئے، ڈویژنل ...

  

وئٹہ(آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران کے بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم جاری۔مہم کے تحت اب تک نوشکی کی مختلف علاقوں 225000 پوداجات لگائے گئے ہیں۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نوشکی شیر احمد کرد نے کہا ہے ہمیں 3 مختلف اجزا میں کام دیئے گئے ہیں پلانٹ پروڈکشن میں پوٹیڈاور بیڈڈ نرسری جس میں ہم نے دو لاکھ پودے لگانے ہیں اب تک 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ 2 لاکھ 25ہزارپوداجات لگائے جا چکے ہیں جو بعد میں درخت کی شکل اختیار کر لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں درخت لگائے ہیں جس میں جوڈیشل کمپلیکس سرکٹ ہاوس ایف سی ہیڈ کوارٹر اسسٹنٹ کمشنر آفس لیویز ہیڈکوارٹر نوشکی بہادر خان وویمن یونیورسٹی کیمپس کیڈٹ کالج نوشکی اور اسکے علاوہ مختلف اداروں میں شجرکاری کا عمل جاری ہے۔

بلین ٹری پروگرام

مزید :

پشاورصفحہ آخر -