پنجاب میں دن بھرگرد آلود ہوائیں، طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

پنجاب میں دن بھرگرد آلود ہوائیں، طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی، مری اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔،محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں بارش کاسلسلہ صبح تک جاری رہا۔ اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 03 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 2 ملی میٹر، کالول میں ایک ملی میٹر، چلاس میں ایک ملی میٹر، پنجاب کے علاقے جھنگ میں 5 ملی میٹر، نورپور تھل میں 4 ملی میٹر، قصور میں 3 ملی میٹر، فیصل آباد اور بہاولنگر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔ ٹرمینل سرک جانے کے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو دوسرے لاؤنج میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔

موسم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -