کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے نئے ڈاکٹرز، نرسز ٹیکنیشن بھرتی کرنیکا فیصلہ

کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے نئے ڈاکٹرز، نرسز ٹیکنیشن بھرتی کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کی عالمی وباکے بعد سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز، نرسز اور ٹیکینیشن کی بھرتی کے لیئے درخواستیں طلب کر لیں، واک ان انٹرویوز کے ذریعے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا، انٹرویوز ہر سوموار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے، تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پلمونالوجی، انستھیزیا، آئی سی یو، میڈیسن اور دیگر شعبہ جات کے لئے سینئر ڈاکٹرز، جبکہ میڈیکل آفیسر، وومن میڈیکل آفیسرز، مالیکیولر بائیولجسٹ، ٹیکنالوجسٹ، چارج نرسوں، لیب ٹیکنیشن اور ای سی جی ٹیکنیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام امیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے ہر سوموار کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے آفس سمیت پنجاب بھر کی دیگر یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں واک ان انٹرویوز ہوں گے،تمام امیدواروں کو قریبی سینٹرز میں آنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ واک ان انٹرویوز کمیٹی کرے گی جس کے لیئے امیدواروں کو درخواستیں، سی وی بھی ہمراہ لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انٹرویوز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -