کلین اینڈ گرین مہم‘ میلسی شہرجلد خوبصورت نظر آئے گا‘ جہانزیب کھچی

کلین اینڈ گرین مہم‘ میلسی شہرجلد خوبصورت نظر آئے گا‘ جہانزیب کھچی

  

میلسی(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے میلسی میں اے سی آفس کے قریب پودے لگا شجرکاری مہم کاافتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کچھی نے کہا کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے تمام شہروں اور قصبوں میں بھر پور طریقے سے پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے یہ پودے ہماری آنے والی نسلوں کی بہت بڑا سرمایہ ہیں لہذا ہم نے ان پودوں کی آبیاری، نگہد(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

اشت اور حفاظت پر خصو صی توجہ دینی ہوگی یہ پودے ہمارے ماحول کو خوشگوار، معطر اور پرکشش بناتے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ جہانزیب کھچی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور ان کی پوری ٹیم کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے میلسی شہر بہت جلد سرسبز و شاداب اور خوبصورت نظر آئے گا اس موقع ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے کو بہتر ین طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اس دفعہ بہترین اقسام اور بڑے قد کے پودے لگائے جا رہے ہیں بڑے قد کے پودے کافی حدتک جانوروں سے بھی محفوظ رہیں گے اور جلد پروان چڑھیں گے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ میلسی شہر کی صفائی ستھرائی پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے بہت جلد میلسی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر نظر آئے گی اور یہ خوبصورت پودے میلسی شہر کے حسن و جمال میں اضافہ کریں گے اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کھچی، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، اے سی میلسی انور علی کانجو اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید، عالمگیر خان کھچی اور دیگر افسران نے پودے بھی لگائے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -