کبیروالا: بجلی بندش کیخلاف آڑھتیوں کا احتجاجی دھرنا‘ روڈ بلاک

  کبیروالا: بجلی بندش کیخلاف آڑھتیوں کا احتجاجی دھرنا‘ روڈ بلاک

  

کبیروالا+بارہ میل(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) بجلی کی بند ش کے ستائے آڑھتی مارکیٹ کمیٹی کے خلاف سڑک پر نکل آئے، احتجاجی دھرنادیکر، مر کزی شاہراہ بند، کاروبار معطل کردیا، منڈی میں ویرانی کا راج، ٹرانسفارمرکو جلے بیس روزگزر گئے، لاکھوں روپے ماہانہ ٹیکس دینے کے باوجودآڑھتیوں کو بنیادی سہولیا ت سے محروم رکھا جارہا ہے، صدرجنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیان کی پریس کانفرنس، تفصیل کے مطابق نیو سبزی منڈی میں ٹرانسفار مر کو آڑے بیس(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

روزگزر چکے ہیں جس پر گزشتہ علی الصبح سبزی منڈی کبیروالا آڑھتی اپنا کروبار بند کرتے ہو ئے احتجاجاََ کاروبار بند کر کے جھنگ روڈ پر نکل آئے اس دوران آڑھتیوں نے مارکیٹ کمیٹی کے خلاف شدید نعرہ بزی کی، سڑک بند ہو نے سڑک کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی، صدر انجمن آڑھتیان ملک محمد علی تلہ اور جنرل سیکرٹری ذیشان سلیم بھٹہ نے دوران احتجاج میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 20روز سے ٹرانسفارمر خراب ہو نے کے باعث منڈی سے بجلی غائب ہے، انہوں نے بتایا کہ لاک داؤن، بدترین مندے،شدید گر می اور روزے کے باعث کاروبار کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی کو لاکھوں روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود آڑھتیوں کو بنیادی سہو لیات سے محروم رکھا جارہا ہے، بعد ازاں آڑھتی حضرات پر امن طور منشتر ہو گئے۔

روڈ بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -