حکومتی مشینری اپنی توانائی کرونا کے بجائے مسلم لیگ (ن) کیخلاف استعمال کررہی ہے‘ احمدیار ہنجرا

    حکومتی مشینری اپنی توانائی کرونا کے بجائے مسلم لیگ (ن) کیخلاف استعمال ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لییحکومتی مشینری اپنی توانائی کرونا کی بجائے مسلم لیگ ن پر استعمال کر رہی ہے، مسلم لیگ ن کا دور خوشحالی (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

دور تھا، اس حکومت نے کروڑوں افراد کو بے روز گارکرکے رکھ دیا ہے، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت اعلانات، وعدوں اور تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی،نالائق اور نااہل لوگوں کو مشیر بنایا ہوا ہے جو کہ حکومت کے لیے وارننگ بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات میں ہنر مندوں،دیہاڑی داروں اور کاروباری افراد سمیت تمام نجی اور سرکاری ملازمین کو اپنے شکنجے میں کس لیا ہے، حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا،عوام کو دینے کا وقت آیا تو دینے کی بجائے عوام سے ہی فنڈ کی اپیل کردی،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وباء کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے، وفاقی،صوبائی حکومتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے،یہ وقت سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا ہے کسی جانب سے کوئی پوائنٹس اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ کرونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی پلان ہی نہیں ہے۔علی اصغر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -