دھنوٹ: ٹاؤن کمیٹی ملازمین کوتنہا نہیں چھوڑیں گے‘ جہانگیر سلطان بھٹہ

دھنوٹ: ٹاؤن کمیٹی ملازمین کوتنہا نہیں چھوڑیں گے‘ جہانگیر سلطان بھٹہ

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مل کر ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

جہانگیر سلطان بھٹہ نے سابق چیئرمین ووائس چیئرمین میاں ولی محمد کاشف ورانا عابد علی اوررانا محمدتحسین صدر وسیب اتحاد دھنوٹ وممبران وسیب اتحاد دھنوٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں کہا کہ ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے26 ملازمین کو اور خصوصاً درجہ چہارم کے ملازمین کو متواتر4ماہ کی تنخواہیں نہ دینے سے 26خاندانوں کو پریشانی کا شکار کر دیا گیا ہے۔ جو کہ ان ملازمین کے ساتھ انتہائی نا انصافی ہے۔

سلطان بھٹہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -