ایم این اے زیب جعفر لاک ڈاؤن متاثرین پر مہربان‘مستحقین میں آٹا تقسیم‘ مزید پیکج کا بھی اعلان‘ غریب خوشی سے نہال

  ایم این اے زیب جعفر لاک ڈاؤن متاثرین پر مہربان‘مستحقین میں آٹا تقسیم‘ ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)ایم این اے زیب جعفر کی جانب سے لاک ڈاؤن متاثرین میں مفت آٹا فراہم کیا گیا،انکے حلقہ انتخاب کے سینکڑوں افراد امدادی پیکج سے مستفید ہوگئے،زیب جعفر نے مزید امدادی پیکج کا بھی اعلان کردیا،حلقہ کے مایوس عوام میں خوشی(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کی لہر دوڑ گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کی جانب سے انکے حلقہ انتخاب این اے 176میں لاک ڈاؤن مستحقین میں آٹا تقسیم کیا گیا جسکا اہتمام بریج ویلفئیر آگنائزیشن خان پور کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے صدر محمد عبد اللہ قریشی نے سینکڑوں مستحق مردوخواتین میں 10کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے،آٹا دن بھر بریج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے دفتر میں کرونا کے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جاتا رہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عبد اللہ قریشی نے کہا کہ ایم این اے محترمہ زیب جعفر نے اس مشکل گھڑی میں اپنے حلقہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ انہیں راشن فراہم کرکے احساس دلایا کہ انکے دلوں میں حلقہ کے عوام کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی حلقہ کے عوام پر مشکل وقت آیا محترمہ زیب جعفر انکے شانہ بشانہ دکھائی دیں اور انشاء اللہ حسب روایت اب بھی وہ اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ زیب جعفر کی جانب سے مزید امدادی پیکج بھی عوام کو دئے جائیں گے اور یہ امداد وہ اپنے ذاتی خرچ سے کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں مسلم لیگ (ن) خواہ حکومت میں نہیں لیکن انکے ساتھ ہے.اس موقع پر سماجی رہنما عفان خان۔محمد اسلم ایڈووکیٹ۔ڈاکٹر محمد بشیر۔چوہدری نذر محمد۔ڈاکٹر طارق۔چوہدری ابراہیم۔سمیع الحق بھٹہ۔فاروق علی۔اکبر قریشی ودیگر نے بھی مستحقین میں آٹا تقسیم کیا۔تصویر ہمراہ ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -