سائیں سرکار نے 18ویں ترمیم کا مطلب مال کھپے بنا دیا، حلیم عادل

سائیں سرکار نے 18ویں ترمیم کا مطلب مال کھپے بنا دیا، حلیم عادل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت نے خوف کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔ چھ چار سیاسی ڈاکٹروں کو منظر عام پر لاکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ہاتھ(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

جوڑ کر کام کرنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے دشمنی نکالی جارہی ہے۔ سائیں سرکار نے اٹھارویں ترمیم کا مطلب صرف مال کھپے بنا دیا ہے۔پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ریبیس کی ویکسین دستیاب نہیں، لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر گئے۔ ذیشان کا قصہ کسی سے چھپا نہیں، گندم اور راشن چوہے کھا گئے اس کارکردگی پر بھی جیالوں کو غرور باقی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی حکمت عملی کو فیل قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ سعید آفریدی اور جنید لاکھانی نے کہا تھرپارکر کے آر او پلانٹس خراب ہوچکے ہیں۔ سعید غنی کے حلقے میں منشیات کا سسٹم فعال ہے۔
حلیم عادل