بہاولپور‘ قرنطینہ میں ڈیوٹی‘ پولیس اہلکاروں پر کرونا حملے کی وجوہات بے نقاب

بہاولپور‘ قرنطینہ میں ڈیوٹی‘ پولیس اہلکاروں پر کرونا حملے کی وجوہات بے ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس اہلکاروں میں کروناوائرس کی وجوہات سامنے آگئی کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے والے پولیس اہلکارتبلیغی مراکز‘ یونیورسٹی قرنطینہ سینٹرزاورسول ہسپتال میں فرائض سرانجام دیتے رہے ‘تفصیل کے مطابق ضلع بہاول(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

پور پولیس سے تعلق رکھنے والے پانچ ٹریفک اہلکاروں سمیت 21 کے قریب دیگراہلکاروں کے کروناٹیسٹ مثبت آنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکارضلع بہاول پور کی حدودمیں قائم دی اسلامیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں قائم قرنطینہ مراکز‘سول ہسپتال بہاول پور اورخصوصاتبلیغی مراکز اورمساجد کی ڈیوٹی پرمامورتھے زرائع کے مطابق جن پولیس اہلکاروں کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں ان کے خاندان کے بھی ٹسٹ کئے جارہے ہیں اورانہیں قرنطینہ بھی کردیاگیاہے جب اس حوالہ سے ڈی پی او بہاول پور کے پی آراو جام ساجد کومتعددبار فون کیاگیالیکن ان سے فون پرکال کرنے کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -